دنیا کا

مشہور و معروف ھوٹل ®

دنیا کے مشہور و معروف ھوٹل میں آپ کا استقبال ھے جو عالمی شہرت یافتہ شہرنیویورک  میں واقع ھے۔ ہمیں نیویورک سے محبت ھے اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس کا تجربہ کریں کہ ہمارا شہر آپ کو کیا کیا پیش کرتا ھے۔ اس پیج پر ہمارے ھوٹل کا ایک خاکہ پیش کیا گیا ھے۔ لیکن آپ از راہ کرم ہمارے ویب سائٹ کی مکمل طور پر زیارت کریں۔

ہم مین ہیٹن شہر کے قلب میں واقع ہیں .

نیویورک کا ھوٹل پنسلوانیا وسطی شہر مین ہیٹن کے قلب میں واقع ھے۔ یہ نہایت موزوں جگہ ھے جو سیونتھ ایونیو (Seventh Avenue) پر بتیسویں اور تیتیسویں اسٹریٹ کے درمیان واقع ھے۔  یہ براہ راست میڈیسن اسکویرگارڈن امتراک کے پن (Penn) اسٹیشن کے پار ھے۔ میکیزہیرالڈ اسکویر  (Macy s Herald Square )سے جو دنیا کا عظیم ترین ڈیپارٹمنٹ اسٹور ھے صرف ایک بلاک دور ھے۔ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ بالکل کورنر پر ھے۔ جیکب جیوٹس کنونشن سنٹر چند قدموں کی دوری پر ھے۔ آپ دوسرے بڑے سائٹوں کی زیارت بھی کرسکتے ہیں۔ یا ذیلی راستے اختیار کرسکتے ہیں، ان چیزوں کو براہ راست ہمارے ھوٹل سے بھی دیکھ سکتے ہیں اور زیارت کرسکتے ہیں۔ مین ہیٹن میں دیکھنے اور کرنے کے لئے بہت کچھ  ھے کیونکہ ہماری لوبی میں ٹریول ڈسک بھی ھے۔

 
 

ہماری رہائشی سہولیات

کی ضرورت کے عین مطابق ہیں    

 

جس وقت آپ ہمارے وسیع و عریض لوبی میں داخل ہوں گے آپ دیکھیں گے کہ ایک ہزار سات سو (1,700) کمروں پر پھیلا ہوا یہ مین ہیٹن کا چوتھا سب سے بڑا ھوٹل ھے۔ ہمارے یہاں مختلف قسم کی رہائشی سہولیات ہیں مثلا سنگل بیڈروم، ڈبل بیڈروم اور کنگ بیڈروم ہیں۔ ہر ایک میں بڑے باتھ روم، بڑے رنگین ٹیلویژن کیبل کے ساتھ نیز ایئرکنڈیشننگ اور دیگر سہولیات وغیرہ مہیا ہیں۔ ہمارے ھوٹل میں انفرادی شان والے تین سے چار سنگل بیڈ والے کمرے ہیں جو فیملی، سیاحوں اور گروپ والوں کے لئے نہایت موزوں ہیں۔ آخری بات یہ ھے کہ ہمارے یہاں سیکورٹی کا مکمل انتظام ھے، ساتھ ہی لفٹ استعمال کرنے کے لئے اگر مطلوب ہو تو اس کی چابی بھی دی جاتی ھے۔

 


میٹنگ اور کانفرنس

بآسانی منظم کئے جاسکتے ہیں

 

اگر آپ کو میٹنگ کی جگہ چاہئے تو از راہ کرم ہماری سہولیات کو مد نظر رکھیں۔ ہمارے یہاں کانفرنس سنٹر ھے جو چھٹے فلور پر مبنی ھے اور اس میں ادارتی انتظامات کے لئے کمرے بنے ہوئے ہیں۔ اٹھارویں فلور پر بنے ہوئے ھمارے بال روم آپ کی کسی بھی طرح کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کافی ہیں۔ ہمارے سیلس اور کیٹرنگ کے شعبے ہمہ وقت آپ کی اپنی سہولیات کی فراہمی میں آپ کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

 
 


 

مزید معلومات کے لئے ہم آپ کو اپنی سائٹ کا مکمل جائزہ لینے کی پیش کرتے ہیں

آپ اپنے کمرے کی ضروریات اور مطالبات کو براہ راست ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں یا 212 736-5000 پر فون کرسکتے ہیں یا (مفت شمالی امریکہ فون کرسکتے ہیں) 800 223-8585 پر، ورنہ اپنے ٹریول ایجنٹ سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

جب آپ ہمارے سائٹ کی زیارت کریں گے تو ساری معلومات انگریزی میں فراہم کی جائیں گی۔

مزید برآں ہر طرح کے خط و کتابت اور رسل و رسائل صرف انگریزی میں ہی ہوں گے۔

 
 ویب سائٹ پر آنے کيلۓ کلک کریں۔

 




کلوز ونڈو